Thursday, January 6, 2022

Khamosh Dost - Urdu Kahani

                                                   


        

                                                           " خاموش دوست "

جوانی میں انسان باپ کو شک کی نگاہ سے دیکھتا رہتا ہے , جیسے باپ کو ہمارے مسائل ,تکلیفوں یا ضرورتوں کا احساس ہی نہیں . یہ نئے دور کے تقاضوں کو نہیں سمجھتا .
کبھی  کبھی ہم اپنے باپ کا موازنہ بھی کرنا شروع کر دیتے ہیں , " اتنی محنت ہمارے باپ نے کی ہوتی , بچت کی ہوتی ,کچھ بنایا ہوتا ,تو آج ہم بھی ...فلاں کی طرح عالیشان گھر ,گاڑی میں گھوم رہے ہوتے "
" کہاں ہو ? کب آو گے ? زیادہ دیر نہ کرنا " جیسے سوالات انتہائی فضول اور فالتو سے لگتے ہیں .
" سویٹر تو پہنا ہے کچھ اور بھی پہن لو سردی بہت ہے "  انسان سوچتا ہے کہ اولڈ فیشن کی وجہ سے والد کو باہر کی دنیا کا اندازہ نہیں .
اکثر اولادیں اپنے باپ کو ایک ہی معیار پر پرکھتی ہیں  ,گھر ,گاڑی ,پلاٹ , بینک بیلنس ,کاروبار اور اپنی ناکامیوں کو باپ کے کھاتے میں ڈال کر خود سرخرو ہو جاتے ہیں " ہمارے پاس بھی کچھ ہوتا تو اچھے اسکول میں پڑھتے ,کاروبار کرتے "
اس میں شک نہیں ,اولاد کے لئے آئیڈیل بھی انکا باپ ہی ہوتا ہے لیکن کچھ باتیں , جوانی میں سمجھ نہیں آتیں یا ہم سمجھنے کی کوشش نہیں کرتے ,اسلئے کہ ہمارے سامنے , وقت کی ضرورت ہوتی ہے , دنیا سے مقابلے کا بھوت سوار ہوتا ہے , جلد سے جلد سب کچھ پانے کی جستجو میں ہم کچھ کھو بھی رہے ہوتے ہیں , جسکا احساس بہت دیر سے ہوتا ہے .
بہت سی اولادیں , وقتی محرومیوں کا  پہلا  ذمہ دار اپنے باپ کو قرار دے کر ,ہر چیز سے بری الزمہ ہو جاتی ہیں .
وقت گزر جاتا ہے ,اچھا بھی برا بھی ,اور اتنی تیزی سے گزرتا ہے کہ انسان پلک  جھپکتے ماضی کی کہانیوں کو اپنے ارد گرد منڈلاتے دیکھنا شروع کر دیتا ہے .     جوانی ,پڑھائی ,نوکری ,شادی ,اولاد اور پھر وہی اسٹیج وہی کردار , جو نبھاتے ہوئے ,ہر لمحہ , اپنے باپ کا  چہرہ آنکھوں کے سامنے آ آ کر , باپ کی  ہر سوچ ,احساس ,فکر ,پریشانی ,شرمندگی اور اذیت کو ہم پر کھول کے رکھ دیتا ہے .

No comments:

Post a Comment

Beti Episode No.1 | Urdu Kahani

1 قسط "  بیٹی " انتباہ !۔ اس ناول کے تمام کردار فرضی ہیں اور ان کے نام بھی فرضی ہیں ان کا نہ تو مصنف کی زندگی سے کوئی تعلق ہے اور ...